جمعہ 25؍رجب المرجب 1444ھ17؍فروری 2023ء

کراچی، حملہ آور دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی

کراچی پولیس آفس (کے پی او) پر حملہ کرنے والے دو دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق خودکش دھماکا کرنے والے دہشت گرد کا تعلق شمالی وزیرستان سے تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقابلے میں مارا گیا ایک دہشت گرد لکی مروت کا رہائشی تھا جبکہ تیسرے دہشت گرد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو واقعے کے سہولت کار ہیں یا براہ راست ملوث ہیں ان سب کو انجام تک پہنچایا جائے گا۔

بی ڈی ایس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے جسم پر نصب 2 خودکش جیکٹس، 8 دستی بم اور 3 گرنیڈ لانچر ناکارہ حالت میں ملے، دہشت گردوں سے برآمد خودکش جیکٹس 8 سے 10 کلو وزنی تھیں۔

علاوہ ازیں دہشت گرد گاڑی نمبر alf 043 میں آئے جو محمد کامران نامی شہری کے نام سے رجسٹرڈ ہے، گاڑی رجسٹریشن کی تفصیل کے مطابق لانڈھی کے رہائشی کے استعمال میں تھی۔ 

ذرائع کے مطابق گاڑی چوری ہوئی یا نہیں اس کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہے، خصوصی ٹیم گاڑی کے مالک کی تلاش کے لئے روانہ کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز  دہشت گردوں نے کراچی پولیس آفس پر حملہ کیا تھا جسے سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنادیا۔

آپریشن کے دوران تین دہشت گرد مارے گئے، جبکہ حملے میں 2 پولیس جوان اور ایک رینجرز اہلکار سمیت 4 شہید ہوئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.