جمعہ 18؍رجب المرجب 1444ھ10؍فروری 2023ء

کراچی، جناح اسپتال سے حاملہ خاتون مبینہ طور پر لاپتہ

جناح اسپتال کراچی کے گائنی وارڈ سے 24 سالہ حاملہ خاتون مبینہ طور پر لاپتہ ہوگئی۔

پولیس کے مطابق اسپتال میں خاتون کے نام سے کوئی انٹری نہیں ہے، جبکہ اہلخانہ کا دعویٰ ہے کہ صبح 11 بجے خاتون کو زچگی کے لیے اسپتال لائے تھے۔

اہلخانہ نے بتایا کہ خاتون لیبر روم میں بھی نہیں ہے اور جس ڈاکٹر نے صبح اسے دیکھا تھا اب اسپتال کا عملہ کہہ رہا ہے کہ وہ تو چھٹیوں پر ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.