کراچی میں منگھو پیر سے پولیس اہل کار بن کر شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے جعل ساز کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس نے گزری سے شہری کے مبینہ اغوا کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
رپورٹس کے مطابق اورنگی ٹاؤن اور گولیمار چورنگی کے قریب فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے جبکہ کیماڑی کوسٹ گارڈ میں دل کا دورہ پڑنے سے فلپائن کا شہری چل بسا۔
ڈیفنس خیابان راحت میں گھر میں ڈکیتی کے دوران مسلح ملزمان لاکھوں روپے کا قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.