کراچی کے علاقے بہادر آباد میں اینٹی انکروچمنٹ کے عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ سرکاری گاڑی کے شیشے بھی توڑ دیے، پولیس نے ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔
اینٹی انکروچمنٹ کا عملہ بہادر آباد کے علاقے میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے پہنچا اور ہوٹلوں کے باہر لگی کرسیاں اور میزیں ہٹوارہا تھا کہ اس دوران ایک ہوٹل کے ملازمین نے مزاحمت کی۔
اس دوران بات جھگڑے تک پہنچ گئی اور ہوٹل کے ملازمین نے سرکاری عملے کو تشدد کا نشانہ بنانے کی کوشش کی جبکہ ان کی گاڑی پر بھی پتھراؤ کردیا جس سے گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔
پولیس حکام کے مطابق آپریشن کی نگرانی کرنے والے ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ امین لاکھانی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
مقدمے میں انہوں نے کچھ افراد کو نامزد بھی کیا ہے جبکہ کئی ملزمان نامعلوم بھی ہیں۔
مقدمے میں ہنگامہ آرائی اور املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات عائد کی گئی ہیں۔
Comments are closed.