ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں لگاتار موسلادھار بارشوں کے سبب تباہی کے اثرات سبزی کی قیمتوں پر بھی نمایاں اثر انداز ہونے لگے ہیں۔
شہر کراچی میں پیاز ایک سو بیس روپے کلو، دھنیا کی گٹھی چالیس روپےجبکہ لوکی ایک سو بیس روپے کلو فروخت ہو رہی ہے۔
بند گوبھی 150 روپے کلو جبکہ ٹماٹر چند روز قبل 320 روپے کلو بک رہا تھا جس کی قیمت آج 100 روپے تک پہنچی ہے۔
اسی طرح بیگن ایک سو بیس روپے جبکہ آلو پچاس روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔
دوسری جانب سبزی کی بڑھتی قیمتوں کے سبب شہری شدید پریشانی کی سی کیفیت میں مبتلا ہیں۔
Comments are closed.