بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی، این اے 245 پر ضمنی انتخاب آج

کراچی کے حلقہ این اے 245 پر ضمنی انتخاب آج ہورہے ہیں، پولنگ کا عمل 8 بجے سے شروع ہوگا۔

ضمنی انتخاب میں 15 امیدوار مدمقابل ہیں۔ الیکشن کیلئے 263 پولنگ اسٹیشنز میں سے 201 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو 30 اگست 2022 کو ذاتی حیثیت یا بذریعہ وکیل پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کے اندر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جاچکے ہیں جبکہ پولیس کے علاوہ پاک فوج اور رینجرز بھی تعینات رہے گی۔

واضح رہے کہ یہ نشست پی ٹی آئی ممبر ڈاکٹر عامر لیاقت کے انتقال سے خالی ہوئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.