متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم پاکستان) کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج دوپہر 2 بجے مرکز بہادرآباد میں ہوگا۔
ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں متحدہ اپوزیشن کے معاہدے کو توثیق کیلئے پیش کیا جائے گا۔
ترجمان کے مطابق اجلاس کے بعد شام چار بجے پریس کانفرنس میں سیاسی فیصلے کا اعلان کیا جائیگا۔
واضح رہے کہ تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر متحدہ اپوزیشن اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے۔ معاہدے پر دستخط کے وقت مولانا فضل الرحمٰن، شہباز شریف، آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری بھی موجود تھے۔
Comments are closed.