کراچی میں آج سے طوفانی ہواؤں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے۔
سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود شہر میں کئی مقامات پر تاحال بل بورڈز موجود ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد نے بڑے بل بورڈز اتارنے کیلئے متعلقہ اداروں کو خط لکھ دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شہریوں کو بڑے بل بورڈز سے گزرتے ہوئے احتیاط برتنا چاہیے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہواؤں کی رفتار پچاس سے ساٹھ کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے اور یہ سلسلہ تین فروری تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق تیز ہواؤں کی وجہ سے سمندر میں طغیانی بھی ہوسکتی ہے، ماہی گیر محتاط رہیں۔
دوسری جانب گوادر ضلعی انتظامیہ نے ماہی گیروں کو جمعے تک گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی ہے۔
Comments are closed.