پیر 8؍ربیع الاول 1445ھ25؍ستمبر 2023ء

کراچی، اورنگی سے گرفتار زخمی ملزم اسپتال میں دم توڑ گیا

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے پاکستان بازار میں مبینہ مقابلے کے دوران گرفتار ہونے والا زخمی ملزم اسپتال میں دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن پاکستان بازار سے مبینہ مقابلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا جو کہ اسپتال میں دورانِ علاج چل بسا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم فرحان سے اسلحہ، موبائل فون، پرس اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی تھی جبکہ ملزم کا ایک ساتھی موقع پر ہی فرار ہو گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس مقابلے کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے کانسٹیبل مبین بلوچ زخمی ہوا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.