جمعرات 3؍رجب المرجب 1444ھ26؍جنوری 2023ء

کراچی، آگ سے متاثرہ گتا فیکٹری منہدم

کراچی کے علاقے احسن آباد میں گتے کی فیکٹری منہدم ہوگئی، متاثرہ فیکٹری میں گزشتہ روز آگ لگی تھی۔

ذرائع کے مطابق فیکٹری میں رکھا سامان اور مشینیں تباہ ہوگئیں، تاہم کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ گتا فیکٹری کی آگ پر 3 فائر ٹینڈرز کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا۔

حکام کے مطابق فوری طور پر فیکٹری میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.