ہفتہ یکم جمادی اوّل 1444ھ 26؍نومبر2022ء

کراچی،ناظم آباد میں تیز دھار آلے کے وار سے نوجوان لڑکی شدید زخمی

کراچی ضلع وسطی کے علاقے ناظم آباد میں تیز دھار آلے کے وار سے ایک جواں سال لڑکی شدید زخمی ہوگئی۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق واقعہ پاپوش نگر میں چاندنی چوک کے قریب پیش آیا۔

ترجمان کے مطابق  18 سالہ ابواء یوسف کو تشویش ناک حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ 

ڈی ایس پی ناظم آباد سلمان وحید کے مطابق واقعہ رنجش کا نتیجہ ہے، ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سلمان وحید نے بتایا ہے کہ ملزم کے قبضے سے چھری بھی برآمد ہوئی ہے، حملہ مبینہ طور پر محبت میں ناکامی کا شاخسانہ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.