کراچی میں تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کے گھر کے باہر احتجاج اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں پی ٹی آئی کے 2 کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
بوٹ بیسن پولیس اسٹیشن میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا جس میں پی ٹی آئی ارکان سندھ اسمبلی شاہنواز جدون اور سعید اللہ آفریدی کے نام بھی شامل ہیں۔
تحریک انصاف کے کارکنوں نے تھانے کے باہر احتجاج کیا، جس کے بعد ایس پی کلفٹن سے مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا۔
پی ٹی آئی کے رہنما بلال غفار نے کہا ہے کہ ہمارے چار کارکنوں کو گرفتار کیا گیا، کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں، گرفتاری کا سلسلہ نہ رکا تو وزیراعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے۔
Comments are closed.