بی بی سی سائبر نامہ نگار جو ٹائڈی کے مطابق 2017 میں ہونے والے ایک سائبر حملے کے بعد سے اتنا بڑا آئی ٹی کا مسئلہ سامنے نہیں آیا جب 150 ممالک میں تین لاکھ کمپیوٹر متاثر ہوئے تھے۔
مسئلہ ہے کیا؟
،تصویر کا ذریعہGetty Images
کراؤڈ سٹرائیک کیا ہے؟
یہ ایک سائبر سکیورٹی کمپنی ہے جس کا قیام سنہ 2011 میں ہوا تھا۔ اس کمپنی کا مقصد دنیا کی بڑی کمپنیوں اور ان کے کمپیوٹر نظام کو خطرات سے محفوظ رکھنا تھا۔اس کمپنی کی خصوصیت سائبر سکیورٹی کے تحت اینڈ پوائنٹ تحفظ فراہم کرنا ہے کیوں کہ یہ خطرات سے لیس سافٹ ویئر یا فائلوں کو کارپوریٹ نیٹ ورک تک پہنچنے سے روکتا ہے۔اس کمپنی کو یہ ذمہ داری بھی سونپی جاتی ہے کہ وہ صارفین، یعنی بڑی کمپنیوں کے ڈیٹا کو کلاؤڈ پر محفوظ رکھے۔کراؤڈ سٹرائیک ٹیکساس میں جارج کرٹز اور دمتری الپرووچ نے شروع کی تھی اور ابتدا سے ہی اس کمپنی نے بظاہر سائبر حملوں کے خلاف کمپنیوں کی مدد کی ہے۔،تصویر کا ذریعہCyber Strike
تکنیکی خرابی سے کہاں اور کون متاثر ہوا؟
اس تکنیکی مسئلے کی وجہ سے دنیا بھر میں ٹرانسپورٹ کا نظام، براڈکاسٹر، ہسپتال اور دیگر شعبے متاثر ہوئے ہیں۔فضائی کمپنیوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے اور ایئر پورٹس پر تعطل دیکھنے کو مل رہا ہے۔ برطانیہ اور امریکہ میں بڑے ٹی وی چینلز کی نشریات بھی متاثر ہو چکی ہیں۔برطانیہ میں کئی ریل کمپنیوں نے بھی شکایت کی ہے کہ ان کا نظام اور شیڈول متاثر ہوا ہے۔ امریکہ کی ریاست الاسکا میں پولیس کا کہنا ہے کہ ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے فون ہیلپ لائن بھی دستیاب نہیں ہے۔پولینڈ میں بالٹک ہب ٹرمینل نے بحری جہازوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کنٹینر لانے سے گریز کریں۔ اس کے علاوہ برطانیہ میں چند ڈاکٹروں نے شکایت کی ہے کہ وہ اپنے کمپیوٹر ریکارڈ تک رسائی حاصل نہیں کر پا رہے ہیں۔
BBCUrdu.com بشکریہ
body a {display:none;}
Comments are closed.