بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کتے کی ویڈیو جسے 70 لاکھ بار دیکھا گیا

کتے کی فریج میں بیٹھ کر ٹھنڈک کے مزے لینے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر خوب پسند کی جارہی ہے، جسے اب تک 70 لاکھ کے قریب لوگ دیکھ چکے ہیں۔

گرمی کے موسم میں خود کو ٹھنڈا رکھنے کی ہر کوئی کوشش کرتا ہے، کتے نے بھی اس کا حل ڈھونڈ لیا۔

’جسٹ چلنگ‘ کے عنوان سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی چند سیکنڈ کی ویڈیو سے لوگ خوب محظوظ ہورہے ہیں ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئر ایپ انسٹاگرام پر کتے کے ذاتی اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ویڈیو نے دھوم مچادی ہے۔

ویڈیو کے ساتھ ایک پیغام بھی درج ہے، جس میں کتے کا تعارف گس گس کے نام سے کروایا اور بتایا گیا کہ یہ ہمارے اردگرد کا کولسٹ کتا ہے۔

کتے کی فریج کے نیچلے حصے میں گھس کر براجمان ہونے کی اس ویڈیو کو اب تک 6 اعشاریہ 7 ملین سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔

ویڈیو نے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں، جو اس پر تبصرہ کرنے کے ساتھ اسے آگے بھی بڑھارہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’کاش یہ میرا کتا ہوتا‘، ایک نے درج کیا کہ’ضرورت ہے خود کو ٹھنڈا رکھنے کی‘۔

کئی سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو دیکھنے کے بعد اس پر اپنے جذبات کے اظہار کےلیے ایموجیز کا سہارا لیا ہے۔

A post shared by Instagram (@instagram)

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.