سوشل میڈیا پر ایک بے لوث محبت سے بھرپور جذباتی ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک کتا بے گھر شخص کو گلے لگا رہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خوبصورت اور مثالی ویڈیو خوب ری ٹوئٹ کی جا رہی ہے جسے دیکھ کر کتوں کی انسان سے بے لوث محبت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بے زبان جانور کتا جب ایک بے گھر شخص کو تسلی نہ دے سکا تو اُس کی اداسی کم کرنے کی غرض سے اُس کے پاس آ کر بیٹھ گیا۔
کتے کے پاس آنے پر بے گھر شخص جب کوئی تاثر نہیں دیتا تو کتا خود ہی آگے بڑھ کر بے گھر شخص کی گود میں آ کر اُسے گلے لگا لیتا ہے۔
اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے ۔
Comments are closed.