جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

کتے کی اطالوی لہجے میں بات کرنے کی ویڈیو وائرل

اکثر آپ نے طوطے کو ہی صرف انسان کے کہے ہوئے الفاظ دہراتے ہوئے سنا اور دیکھا ہوگا لیکن اس مرتبہ یہ سب کچھ ایک پالتو کتے نے بھی کر دکھایا۔ 

جی ہاں آپ نے بالکل درست پڑھا، ایک ایسا کتا بھی موجود ہے جو انسانوں کے الفاظ کو دہرانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ 

سوشل میڈیا پر اس کتے کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں کتے کو اطالوی لہجے میں بات کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔ 

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر اس ویڈیو کے ساتھ عنوان تحریر ہے کہ ’یہ ارون ہے۔ ہم بالکل نہیں جانتے کہ وہ یہاں کیا کہہ رہا ہے لیکن یہ یقینی طور پر اطالوی لہجے میں بات کر رہا ہے۔‘

ویڈیو میں خاتون کو کچھ بولتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ جبکہ کتا بھی ان الفاظ کو اسی طرح دہرانے کی کوشش کر رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.