کتے ٹیلی ویژن کی جانب بغور کیوں اور کیا دیکھ رہے ہوتے ہیں؟ اس حوالے سے رپورٹ میں دلچسپ راز سامنے آگیا۔
کتوں کی نفسیات کا علم رکھنے والی کیرولائن مینٹیتھ کا کہنا ہے کہ کتے ہم سے بہت مختلف انداز میں دیکھتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کتوں میں تصاویر کو تیزی کے ساتھ سمجھنے کی صلاحیت ہوتی ہے اس لیے وہ صرف اعلیٰ معیار کی ٹی وی اسکرین دیکھ سکتے ہیں۔
اسکرین کا معیار کم ہو تو کتوں کو سب کچھ دھندلا نظر آتا ہے۔
غیر ملکی میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق کتوں کی نظر دو رنگی ہوتی ہے، وہ صرف نیلے اور پیلے رنگ میں دیکھ سکتے ہیں۔
اکثر کتے صرف آواز میں دلچسپی رکھتے ہیں اور انہیں مناظر سے کچھ خاص غرض نہیں ہوتی۔
اگر ان کتوں کو ٹی وی میں کتے کے بھونکنے کی آواز آئے یا دیگر دلچسپ آوازیں جیسا کہ گھر کی گھنٹی یا بلی کی آواز تو یہ ردعمل بھی دیتے ہیں۔
جب کتے ٹی وی میں اپنے ہم عصر کتوں کو دیکھتے ہیں تو انہیں معلوم ہوتا ہے کہ یہ صرف تصویر یا ویڈیو ہے۔
کتے زیادہ دیر تک بیٹھ کر ٹی وی نہیں دیکھ سکتے کیونکہ ان کے لیے یہ کوئی بہت دلچسپ کام نہیں ہے۔
Comments are closed.