پرتگال کے بوبی نامی کتے کو گنیز ورلڈ ریکارڈز میں شامل کرلیا گیا، اس وقت اس کی عمر 30 سال اور 228 دن ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق عام طور پر اس نسل کے کتوں کی عمر 12 سے 14 سال ہوتی ہے تاہم بوبی اب کچھ دنوں بعد 31 سال کا ہوجائے گا۔
رپورٹس کے مطابق بوبی کو طویل عمر کے باعث چلنے اور دیکھنے میں تھوڑی مشکل پیش آتی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق بوبی کی لمبی عمر کے حوالے سے کہا جاتا ہے کہ پُرامن ماحول میں رہنے کے باعث وہ اب تک زندہ ہے۔
اس سے قبل طویل عمر کا ریکارڈ آسٹریلیا کے ’بلوئی‘ نامی کتے کے پاس تھا جو 29 سال اور 5 ماہ تک زندہ رہا۔
Comments are closed.