ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کتے اپنی ناک کو سونگھنے کے ساتھ ساتھ دیکھنے کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیویارک میں کارنیل یونیورسٹی کے محققین اور جانوروں کے ڈاکٹروں نے کتوں کے دماغ کا معائنہ کیا اور کتوں کے دماغ میں ایک مختلف راستہ دریافت کیا جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ کس طرح کچھ نابینا کتے گیند کو بصری طور پر نہ دیکھ کر بھی کھیلنے کے قابل ہوتے ہیں۔
ٹیم نے بہت سے مختلف کتوں پر ایم آر آئی اسکین کیے جس میں اُنہوں نے دماغ کے اس حصے کے درمیان ایک ربط پایا جو سونگھنے سے متعلق ہے اور دماغ کے اس حصے کے درمیان جو بصارت پر عمل کرتا ہے۔
یہ تحقیق جرنل آف نیورو سائنس میں شائع ہوئی، یہ پہلا ثبوت ہے کہ کتوں کی انتہائی حساس ناک اور ان کی بینائی آپس میں جڑی ہوئی ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ کُتے کی ناک میں اس قدر صلاحیت ہے کہ وہ ناصرف اس کو سونگھنے کے لیے استعمال کرتے ہیں بلکہ اپنی ناک کے ذریعے دیکھ بھی سکتے ہیں۔
Comments are closed.