بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کتوں سے خرگوش کا غیرقانونی شکار ہو یا کھیتوں سے آلات کی چوری سب کے لیے نیا پولیس ڈرون

کتوں سے خرگوش کا غیرقانونی شکار ہو یا کھیتوں سے آلات کی چوری سب کے لیے نیا پولیس ڈرون

Drone
،تصویر کا کیپشن

اس ڈرون کے ذریعے وسیع علاقے کا بآسانی سروے کیا جا سکتا ہے

برطانیہ میں پولیس نے ایک ایسا ڈرون متعارف کرایا ہے جسے دیہاتی علاقوں میں چوروں کی کارروائیوں کو روکنے اور چوری شدہ مال کو برآمد کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ پولیس اس ڈرون کو ’گیم چینجر‘ گردان رہی ہے۔

ایون اور سمرسٹ پولیس نے کہا ہے کہ وہ ڈرون کی مدد سے ایک کاشتکار کی ایک لاکھ پونڈ مالیت کے چوری شدہ زرعی آلات کو برآمد کر چکی ہے۔

پولیس کو توقع ہے کہ ڈرون کے استعمال سے شکاری کتوں کے ذریعے خرگوشوں کے شکار اور جانوروں کے غیر قانونی شکار کو روکنے میں مدد مل سکتی ہے۔

سمرسٹ کے ایک کاشتکار کا کہنا ہے کہ اگر اس ڈرون کو تیزی سے چوروں کے تعاقب میں لگا دیا جائے تو ان کے فارم پر چوری کو روکا جا سکتا ہے۔.

Police with drone

،تصویر کا کیپشن

پولیس کا کہنا کہ ڈرون کے ذریعے حاصل کردہ شہادتوں کے ذریعے چوری کے مقدمات کو عدالت میں لے جایا جا سکتاہے

کنٹرولر سےچلنے والا یہ ڈرون لائیو فیڈ بھی دے سکتا ہے اور خاموشی سے 28 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کر سکتا ہے۔

اس کے ذریعے لاپتہ افراد یا مجرموں کو وسیع علاقے میں ڈھونڈا جا سکتا ہے۔

ایون اینڈ سمرسٹ پولیس کے دیہاتی اور وائلڈ لائف افیئر یونٹ کے ڈرون پائلٹ پیٹ ولز کہتے ہیں کہ یہ ’گیم چینجر‘ ہے۔

’دیہاتوں میں سی سی ٹی وی کمیرے نہ ہونے کی وجہ سے شکاری کتوں کے ذریعے خرگوشوں کے شکار اور جانوروں کے غیر قانونی شکار پر کسی کے خلاف مقدمہ چلانا بہت مشکل ہے۔‘

سمرسٹ کے ایک کاشتکار رچرڈ پائین نے کہا کہ ڈرون کے ذریعے ان کے فارم سے ہزاروں پاؤنڈ مالیت کی مشینری اور توڑ پھوڑ کو روکا جا سکتا ہے۔ رچرڈ پائین کا کہنا ہے کہ ان کا فارم چوروں کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔

رچرڈ پائین کا کہنا ہے کہ کچھ پروفیشنل گروہ یہاں چوری کے لیے گھومتے رہتے ہیں اور اگر وہ پوری مشین چوری نہیں کرتے تو اس کے پرزے چوری کر لیتے ہیں۔ "

’اس سے کوئی بچ نہیں سکتا‘

کاشتکار رچرڈ پائین کا کہنا ہے کہ اگر اس ڈرون کو فوراً کام پر لگا دیا جائے تو یہ بہت مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

’آپ ڈرون سے بہت کچھ دیکھ سکتے ہیں جو زمین سے ممکن ہی نہیں ہے ۔ کوئی بھی اس سے بچ نہیں سکتا۔‘

اس ڈرون پر ایک مائیکروفون بھی لگا ہوا جسے کسی واقعے کے بعد امدادی کارروائیوں کے لیے بھی استمعال کیا جا سکتا ہے۔

پولیس اس ڈرون کے ذریعے پہلے ہی کامیابی سے ایک چوری کا سراغ لگا چکی ہے ۔ پولیس نے ڈرون کے ذریعے ایک کاشتکار کے ایک لاکھ پونڈ مالیت کے ٹریکٹر پارٹس کو بروقت برآمد کیا ہے جنہیں بیرون ملک بھیجا جانے والا تھا۔

.ڈرون پائلٹ پیٹ ولز کا کہنا ہے۔ ’ڈرون کے بغیر وسیع علاقے کی بروقت تلاشی ممکن ہی نہ تھا اور ہم کاشتکار کی قیمتی مشینری کو برآمد نہیں کر سکتے تھے۔ مشینری کے برآمد ہونے پر کاشتکار بہت خوش تھا۔‘

Police with drone

،تصویر کا کیپشن

سمرسٹ پولیس کے پاس اب اپنا ڈرون اور ڈرون پائلٹ ہے۔

BBCUrdu.com بشکریہ
You might also like

Comments are closed.