سندھ کی وزیر برائے انسانی حقوق شہلا رضا نے کہا ہے کہ کبھی نیب تو کبھی ایف آئی اے بلا رہا ہے، میری ساکھ خراب کی جارہی ہے۔
حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہلا رضا نے کہا کہ ہم سے کہا جارہا ہے کہ اپنا موبائل ایک ہفتے کے لیے سرنڈر کریں، ہمارے کارکنوں کو ایف آئی اے اسلام آباد طلب کیا جارہا ہے۔
شہلا رضا نے کہا کہ خوشی ہے پی ڈی ایم احتجاج کررہی ہے، استعفے نہیں دے رہی، پیپلز پارٹی کے نقشِ قدم پر چل رہی ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.