بدھ29؍ربیع الاول 1444ھ26؍اکتوبر 2022ء

کبھی بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹانے کا نہیں کہا، شعیب ملک

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ بابر اعظم کے لیے مجھ سے غلط بیان منسوب کیا گیا ہے۔

اپنے بیان میں شعیب ملک نے کہا کہ میں نے یہ کبھی نہیں کہا کہ بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹادیا جائے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 میں پاکستان ٹیم اپنا دوسرا میچ آج زمبابوے کے خلاف کھیلے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بابر اعظم پاکستان کرکٹ ٹیم کا کپتان ہے، میرا بھی کپتان ہے جو پاکستان کیلئے بہتر ہو، وہی ہونا چاہئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.