ہفتہ 6؍ربیع الاول 1445ھ23؍ستمبر 2023ء

کباڑ خانے سے 4 ڈالر میں خریدی گئی پینٹنگ ایک لاکھ 91 ہزار ڈالر میں نیلام

امریکی ریاست نیو ہیمپشائر میں ایک پرانی اشیا فروخت کرنے والے اسٹور سے 4 ڈالر میں خریدی گئی ایک پینٹنگ نیلامی کے دوران ایک لاکھ 91 ہزار ڈالرز میں فروخت ہوگئی۔

پینٹنگ کا یہ نادر نمونہ معروف آرٹسٹ و پینٹر این سی ویتھ (1882 – 1945) کی تخلیق تھی جو طویل عرصہ قبل گم ہوگئی تھی۔ 

ایک امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ آرٹ ورک ایک خاتون نے 2017 میں مانچسٹر کے ایک پرانی اشیا فروخت کرنے والے اسٹور (سیورز اسٹور) سے بہت سارے فریم کے درمیان سے دریافت کر کے فقط 4 ڈالر میں خریدی۔ 

تاہم خاتون کو یہ معلوم نہیں تھا کہ انہوں نے میساچوسٹس (امریکا) سے تعلق رکھنے والے ایک مشہور و معروف آرٹسٹ نیویل کونورس ویتھ کا قیمتی نمونہ کوڑیوں کے مول خرید لیا ہے۔ 

اس پینٹنگ کا عنوان رامونہ ہے، جو کہ ہیلن ہنٹ جیکسن کے ناول رامونہ کے لٹل، براؤن اور کو کے چار کمیشنڈ سیٹ میں سے 1939 کا ایک ایڈیشن ہے۔

بعدازاں بون ہیمس آکشن ہاؤس نے انسٹاگرام پر اسے شیئر کیا اور لکھا، طویل عرصے قبل این سی ویتھ کی کھو جانے والی پینٹنگ بون ہیمس اسکینر میں 19 ستمبر کو نیلامی کے لیے پیش کی جائے گی۔ بعدازاں نیلامی کے دوران یہ ایک لاکھ 91 ہزار ڈالرز میں فروخت ہوئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.