افریقی ملک کانگو کے دارالحکومت کنشاسا میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔
کنشاسا سے کانگو کے حکام کے مطابق بارش اور سیلاب سے مختلف حادثات میں 50 افراد ہلاک ہوگئے۔
کانگو حکام کا مزید کہنا تھا کہ مسلسل بارش سے شہر کی سڑکیں زیرآب آگئیں اور پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔
حکام کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ سے پہاڑی قصبوں کا دیگر علاقوں سے رابطہ منقطع ہوگیا۔
انہوں بتایا کہ بارش کے سبب سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.