چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے بعد تحریکِ انصاف کے رہنما فیصل جاوید خان کی زبان بھی پھسل گئی۔
پاکستان تحریکِ انصاف نے حال ہی میں سیلاب زدگان کی مدد کے لیے ملکی و غیر ملکی افراد سے فنڈز اکٹھے کرنے کے لیے ایک ٹیلی تھون کا انعقاد کیا تھا۔
اس لائیو ٹیلی تھون میں میزبانی کے فرائض سر انجام دینے والے فیصل جاوید خان کی بات کرتے ہوئے زبان پھسل گئی اور وہ لفظ ’شامل حال‘ کو ’حامل شال‘ کہہ گئے۔
فیصل جاوید خان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جس میں وہ یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ’ اللّٰہ آپ سب کا حامل شال رہے‘۔
یہ جملہ بولتے ہی فیصل جاوید تھوڑا سا اٹکتے ہیں، پھر شو کے سیٹ پر موجود ایک شخص کی مدد سے اُنہوں نے ہنستے ہوئے اپنا جملہ درست کیا۔
یہ سب دیکھنے کے بعد عمران خان نے ہنستے ہوئے کہا کہ یہ تو تم نے ’کانپیں ٹانگ‘ والی بات کی ہے۔
Comments are closed.