بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کانسٹیبل اقراء نذیر کی موت زہر کھانے کے سبب ہوئی

اسلام آباد میں پولیس کی جواں سالہ لیڈی کانسٹیبل اقراء دختر نذیر احمد کی موت زہر کھانے کے سبب واقع ہوئی۔

پولیس حکام کے مطابق کانسٹیبل اقراء نذیر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ تفتیشی ٹیم کو مل گئی ہے، اقراء نذیر کے خون کے نمونے و دیگر شواہد فارنزک لیبارٹری بھجوادیئے گئے ہیں، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اقراء کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں پایا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق کانسٹیبل اقراء کی ہلاکت میں ملوث ہونے پر ایس پی عارف شاہ کو گرفتار کیاجائے گا، اقراء نذیر نے زہر کھایا یا کھلایا گیا؟ ایس پی عارف شاہ سے تحقیق کی جائے گی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایس پی عارف شاہ نے عبوری ضمانت لی تومنسوخ کرا کے گرفتار کریں گے، گزشتہ 3 ماہ میں عارف شاہ اور اقراء نذیر کی 900 سے زائد کالز ہوئیں ہیں، اقراء نذیر گزشتہ جمعہ پولیس لائن سے عارف شاہ کی سرکاری رہائش گاہ گئی اور پھراسپتال لائی گئی، اقراء کی نیم بیہوشی اور موت سمیت ایس پی عارف شاہ نے کسی قسم کی اطلاع نہیں دی۔

پولیس حکام کے مطابق کانسٹیبل اقراء کا موبائل اور پرس غائب ہے، میت کے بعد غسل کے بعد لباس غائب کرنے کی فوٹیج بھی موصول ہوئی ہے، ایس پی عارف شاہ کے بیٹے اوراسٹاف کے اہلکاروں کو بھی گرفتار کیا جاسکتا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق کانسٹیبل کی ہلاکت پر ایس پی عارف شاہ کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ کانسٹیبل کی ہلاکت کی تحقیقات ڈی آئی جی آپریشن اویس احمد کی سربراہی میں جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.