بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کامن ویلتھ گیمز: 200 میٹر ریس کا فائنل آج، شجر عباس سے میڈل کی امیدیں

کامن ویلتھ گیمز کی 200 میٹر ریس کا فائنل آج رات ایک بج کر 30 منٹ پر ہوگا، اس ایونٹ میں پاکستانی ایتھلیٹ شجر عباس سے میڈل جیتنے کی امیدیں بھی باندھ لی گئی ہیں۔ 

خیال رہے کہ پاکستانی ایتھلیٹ شجر عباس نے 200 میٹر ریس کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شجر عباس کا کہنا تھا کہ اتنے بڑے ایونٹ میں شامل ہونے پر اللّٰہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے سیمی فائنل میں 200 میٹر کا فاصلہ 20.89 سیکنڈز میں طے کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔ ان کا پرسنل بیسٹ ٹائم 20.87 ہے۔ 

کوالیفائی کرنے والے دیگر 7 ایتھلیٹ کے پرسنل بیسٹ سے شجر عباس پیچھے ہیں۔ ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو کے جریم رچرڈز کا پرسنل بیسٹ 19.83 اور کینڈا کے برینڈن رونی کا پرسنل بیسٹ 19.96 ہے جبکہ ان ہی دونوں کے گولڈ میڈل جیتنے کے امکانات زیادہ دکھائی دیتے ہیں۔

تاہم اگر شجر عباس اپنے پرسنل بیسٹ سے آج بہتر کر پاتے ہیں تو میڈل ٹیبل پر بھی آسکتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.