اگلے سال برمنگھم میں ہونیوالے کامن ویلتھ گیمز کی کوئنز بیٹن کل باضابطہ طور پر پاکستان کے حوالے کی جائے گی، کوئنز بیٹن ریلے کراچی میں سندھ مدرستہ الاسلام، مزار قائد ، نجی اسکول اور محمد علی جوہر پارک کا دورہ کرے گی۔
پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر جنرل عارف حسن نے کراچی میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ بیٹن ریلے پاکستان آمد کے موقع پر پیر کو برٹش ہائی کمیشن میں باضابطہ طور پر پاکستان کے حوالے کی جائے گی۔
کراچی میں منگل اور بدھ کو بیٹن ریلے مختلف مقامات کا دورہ کرے گی، جس میں ملک کے مختلف ایتھلیٹس بیٹن تھامیں گے۔
عارف حسن نے بتایا کہ ریلے کا پاکستان آنا اعزاز کی بات ہے۔
اس موقع پر برطانیہ کے قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنر مارٹن ڈاوسن نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ یہ ریلے پاکستان لائی جارہی ہے۔
عارف حسن نے بتایا کہ برمنگھم میں ہونیوالے کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان 12 کھیلوں میں حصہ لے گا جس کی تیاریاں شروع کرنے کے لیے حکومت کو خط لکھ دیا گیا ہے۔
Comments are closed.