کامن ویلتھ گیمز کی تیاری کے لئے قومی ریسلرز کو قازقستان بھجوانے کی حکمت عملی تیار کرلی گئی۔
پاکستان ریسلنگ فیڈریشن نے ٹریننگ ٹور اخراجات کے لیے اسپورٹس بورڈ کو خط لکھ دیا۔یکم جون سے 6 ہفتے کا قازقستان میں ٹریننگ کا شیڈول تیار کیا ہے۔
سیکریٹری ریسلنگ فیڈریشن ارشد ستار کا کہنا ہے کہ قازقستان میں یکم جون سے 6 ہفتے کا ٹریننگ شیڈول تیار کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ٹریننگ سے میڈلز کے امکانات بڑھ سکتے ہیں، انعام بٹ، اسد علی، عنایت اللہ، شریف طاہر، طیب رضا اورانور زمان پاکستان ٹیم کا حصہ ہیں۔
Comments are closed.