burley bike hookup hookup hotshot mature instant sex hookup sites hookup Stafford CT

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کامن ویلتھ گیمز، ہاکی میں پاکستان کی ساتویں پوزیشن

کامن ویلتھ گیمز 2022 میں قومی ٹیم نے ہاکی ایونٹ میں ساتویں پوزیشن حاصل کرلی۔ 

کامن ویلتھ گیمز کے ہاکی ایونٹ کے کلاسیفکیشن میچ میں پاکستان نے کینیڈا کو 3-4 سے ہرا کر ساتویں پوزیشن حاصل کی۔ 

خیال رہے کہ مینز ہاکی کے اس ایونٹ میں قومی ٹیم کا پہلا میچ جنوبی افریقہ سے 2-2 سے برابر رہا تھا، جبکہ دوسرے میچ میں اسے نیوزی لینڈ سے 1-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ 

ایونٹ کے تیسرے میچ میں پاکستان ٹیم نے اسکاٹ لینڈ کو 2-3 سے شکست دی تھی جبکہ آسٹریلیا کیخلاف 0-7 کی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔ 

یوں قومی ٹیم کو گروپ پوائنٹس کی بنیاد پر ساتویں پوزیشن کا میچ کھیلنا تھا جس میں اس نے کینیڈا کو ہرا کر یہ پوزیشن لی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.