بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کامل علی آغا کا بنی گالہ چھاپے کا جواب جاتی امرا سے دینے کا عندیہ

مسلم لیگ (ق) کے سینیٹر کامل علی آغا نے بنی گالہ پر چھاپے کا جواب جاتی امرا پر چھاپے سے دینے کا عندیہ دے دیا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں کامل علی آغا اور ن لیگی سینیٹر مصدق ملک نے شرکت کی۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی عمران خان کی گرفتاری پر اصرار کیا ہے۔

گفتگو کے دوران کامل علی آغا نے کہا کہ بنی گالہ پر چھاپا مارا تو جاتی امرا پر بھی چھاپا مارا جاسکتا ہے۔

اس پر مصدق ملک نے کہا کہ کسی نے بھی غیر قانونی حرکت کی ہے تو اسے پکڑا جائے گا۔

دوران گفتگو مصدق ملک اور کامل علی آغا نے آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے خاتمے پر اتفاق کیا۔

دونوں رہنماؤں نے آرٹیکل 62 ون ایف کی تشریح اور نااہلی کی مدت کے تعین پر زور دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.