مسلم لیگ (ق) کے سینیٹر کامل علی آغا نے بنی گالہ پر چھاپے کا جواب جاتی امرا پر چھاپے سے دینے کا عندیہ دے دیا۔
جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں کامل علی آغا اور ن لیگی سینیٹر مصدق ملک نے شرکت کی۔
گفتگو کے دوران کامل علی آغا نے کہا کہ بنی گالہ پر چھاپا مارا تو جاتی امرا پر بھی چھاپا مارا جاسکتا ہے۔
اس پر مصدق ملک نے کہا کہ کسی نے بھی غیر قانونی حرکت کی ہے تو اسے پکڑا جائے گا۔
دوران گفتگو مصدق ملک اور کامل علی آغا نے آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے خاتمے پر اتفاق کیا۔
دونوں رہنماؤں نے آرٹیکل 62 ون ایف کی تشریح اور نااہلی کی مدت کے تعین پر زور دیا۔
Comments are closed.