متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کامران ٹیسوری سے متعلق تنظیم میں اختلاف سے متعلق سوال پر جواب دے دیا۔
صحافی نے خالد مقبول صدیقی سے سوال کیا کہ کیا کامران ٹیسوری کے معاملے پر تنظیم میں اختلاف ہے؟ جس کے جواب میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ یہاں سارے کھڑے ہیں پوچھ لیں کس کو اختلاف ہے۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ صدر کو گورنر کیلئے 5 نام بھیجےتھے پھر پلٹ کر ان کو فون بھی نہیں کیا۔
ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم میں واپس آنے کا فیصلہ فاروق بھائی خود کریں گے، میں نے کئی بار خود فاروق بھائی سے کہا ہے۔
Comments are closed.