بدھ30؍ذوالحجہ 1444ھ 19جولائی 2023ء

کامران ٹیسوری سے سینیٹر رضا ربانی کی ملاقات

گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے کراچی میں ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں اور اُمید کی گھنٹی سمیت دیگر امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

گورنر ہاؤس سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ رضا ربانی نے کہا کہ گورنر سندھ کے عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات مثالی ہیں۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ میں منتظر ہوں، آج میں 10 ہزار شہریوں کی مہمان نوازی کروں گا۔

ترجمان گورنر ہاؤس نے کہا ہے کہ سینیٹر رضا ربانی نے گورنر سندھ کے ہمراہ آئی ٹی ٹیسٹ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

گورنر ہاؤس کے ترجمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ رضا ربانی نے گورنر سندھ کے ہمراہ راشن کی پیکنگ کا بھی جائزہ لیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.