منگل15؍ربیع الثانی 1445ھ31؍اکتوبر 2023ء

کامران بنگش پشاور سینٹرل جیل سے ڈی آئی خان منتقل

رہنما پاکستان تحریکِ انصاف کامران بنگش کو پشاور سینٹرل جیل سے ڈی آئی خان منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق سابق وزیر کامران بنگش کو ڈی آئی خان پولیس نے تحویل میں لے لیا ہے۔

کامران بنگش کے خلاف تھانہ کینٹ ڈی آئی خان میں مقدمہ درج ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ کامران بنگش پر کارکنوں کو اسلحہ لانے، اُکسانے اور اداروں کے خلاف بیانات کا الزام ہے۔

پولیس کے مطابق کامران بنگش کی ڈی آئی خان پولیس کو حوالگی عدالت کی اجازت سے ہوئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.