جاپان کے شہر سائی تاما میں پولیس نے 51 سالہ بے روزگار شخص کو گرفتار کرلیا، مذکورہ شخص نے 110 پر کال کر کے جاپانی وزیر اعظم فومیو کیشیدا کو قتل کرنے کی دھمکی دی تھی۔
جاپانی پولیس کے مطابق ساتوشی یاماگیشی نے 10 اگست کو شام ساڑھے سات بجے 110 پر کال کی اور مبینہ طور پر جاپانی وزیراعظم کو قتل کرنے کی دھمکی دی تھی۔ کیوڈو نیوز نے رپورٹ کیا کہ پولیس نے یاماگیشی کی لینڈ لائن پر ان کے گھر پر کال کا پتہ لگایا۔
پولیس نے کہا کہ یاماگیشی نے اس الزام کی تردید کی ہے اور اس کے حوالے سے کہا ہے کہ "میں اس واقعے کے بارے میں کچھ نہیں جانتا”۔
پولیس نے کہا کہ یاماگیشی کے گھر سے کوئی ہتھیار نہیں ملا اور نہ ہی وہ یہ معلوم کر سکے کہ آیا اس کا تعلق کسی سیاسی یا مذہبی تنظیم سے ہے۔
Comments are closed.