منگل4؍شوال المکرّم 1444ھ25؍اپریل 2023ء

کال ریکارڈنگ مجرمانہ فعل ہے:جلیل احمد شرقپوری

تحریکِ انصاف کے رہنما میاں جلیل احمد شرقپوری نے کہا ہے کہ کال ریکارڈنگ مجرمانہ فعل ہے۔

لاہور میں جیل روڈ آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جلیل احمد شرقپوری نے کہا کہ چیف جسٹس کی ساس کی کال ریکارڈنگ عدلیہ کو دبانے کی کوشش ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اس حوالے سے عدلیہ ایکشن لے، قومی مفاد کے لیے کسی کی کال ریکارڈ بھی کی جائے تو اسے پبلک کرنا جرم ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی کی کال ریکارڈ کرنا اخلاقی جرم ہے، اس کے مرتکب افراد کو سزا دی جائے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ٹکٹ کے لیے کبھی کسی جماعت کو نہیں کہا، عمران خان کو کہا آپ ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں اس لیے آپ کے ساتھ ہیں۔

جلیل احمد شرقپوری نے کہا کہ اقوامِ متحدہ میں عمران خان نے ناموسِ رسالت کی جیسے بات کی کوئی اور نہ کرسکا۔

انہوں نے کہا کہ ملکی مسائل کا حل صرف جلد از جلدالیکشن ہے، مریم نواز اور آصف زرداری کو پیغام دیتا ہوں کہ عمران خان جیتے گا۔

جلیل احمد شرقپوری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن، مریم نواز اور آصف زرداری کو عمران خان سے سیکھنا چاہیے، کچھ لوگ عمران خان کے ساتھ بے لوث ہیں لیکن کچھ لوگ لالچ کی وجہ سے ہیں۔

اسلام آباد عید کے دوسرے دن پیر کو صرف سیاسی حلقوں…

واضح رہے کہ حال ہی میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس، جسٹس عمر عطاء بندیال کی خوشدامن ماہ جبین نون اور وکیل خواجہ طارق رحیم کی اہلیہ کی مبینہ آڈیو سامنے آئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.