وفاقی وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ غیر ملکی اخبار نے لکھا ہے پی ٹی آئی کو کالا دھن فراہم کیا گیا، پاکستان میں سیاست کرنی ہے تو صرف پاکستانیوں سے پیسہ لیا جاسکتا ہے، غیر ملکی ریاست یا کابینہ کے ممبر سے پیسہ نہیں لے سکتے، کالے دھن کی پاکستان میں سزا مقرر ہے، پارٹی ختم ہوسکتی ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ ابراج کمپنی میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کا پیسہ تھا، عارف نقوی نے آکسفورڈ شائر میں ایک کرکٹ کلب بنایا، کرکٹ میچ کروایا گیا جس میں عمران خان کو مہمان خصوصی کے طور پر بلایا گیا، کرکٹ ٹیموں کے نام جو رکھے گئے ان سے پاکستانی عوام کی تضحیک کی گئی۔
مصدق ملک نے کہا کہ عارف نقوی کی کمپنی ابراج کیپٹل تھی جس میں غیر ملکیوں کا پیسہ تھا، عارف نقوی جعل سازی اور کالا دھن کے مختلف کیسز میں پکڑے گئے، اب جھگڑا یہ ہے کہ عارف نقوی کا لندن میں ٹرائل ہوگا یا امریکا میں، عارف نقوی کا نام بڑے بڑے مالی اسکینڈل میں سرفہرست ہے۔
مصدق ملک نے کہا کہ عارف نقوی کے یہاں مفادات تھے اس لیے پی ٹی آئی کو فنڈنگ بھیجتے تھے۔
Comments are closed.