جمعرات 24؍ رجب المرجب 1444ھ 16؍ فروری 2023ء

کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دھڑوں میں جھڑپ، 8 دہشتگرد ہلاک

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دو دھڑوں میں اختلافات شدت اختیار کر گئے۔

افغان انٹیلی جنس کے ذرائع کے مطابق کنڑ میں ٹی ٹی پی محسود گروپ اور جماعت الاحرار کے درمیان مسلح جھڑپ ہوئی، دونوں جانب سے 8 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں دوسرے درجے کے 4 کمانڈر بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ محسود گروپ نے جماعت الاحرار کے زیرحراست دہشت گرد کو قتل کر دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.