بدھ 5؍جمادی الاول 1444ھ 30؍نومبر 2022ء

کالعدم ٹی ٹی پی کا سیزفائر خاتمے کا اعلان افسوسناک ہے، بیرسٹر محمد علی سیف

معاون خصوصی برائے اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے سیزفائر خاتمے کے اعلان کو افسوسناک قرار دیا ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کا سیزفائر کے خاتمے کا اعلان افسوس ناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ٹی پی کو چاہیے کہ بندوق ایک طرف رکھ کر امن کی طرف آئے، مسائل کا حل مذاکرات ہیں۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ مذاکرات سے انکار کی وجہ سامنے نہیں آئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.