کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا انتہائی مطلوب دہشتگرد کمانڈر رفیع اللّٰہ افغانستان میں مارا گیا، دہشتگرد ٹی ٹی پی کے اندرونی اختلافات میں مارا گیا ہے۔
دہشت گرد رفیع اللّٰہ این ڈی ایس، داعش اور بلوچ دہشتگرد تنظیموں کی معاونت کررہا تھا، جبکہ اس نے اپنےکئی کوڈ نام رکھے ہوئے تھے، دہشتگرد کمانڈر رفیع اللّٰہ2011 سے بہت سی دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔
دہشتگرد رفیع اللّٰہ کے کوڈ ناموں میں وہاب، ڈاکٹر اور احمد عبداللّٰہ شامل ہیں۔
خود کش بمباروں کی معاونت اور ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی رفیع اللّٰہ کا کام تھا، دہشت گرد رفیع اللّٰہ سول اسپتال کوئٹہ میں خودکش بمباروں کا سہولت کار تھا۔
دہشت گرد رفیع اللّٰہ کوئٹہ سرینا ہوٹل پر خود کش بمباروں کو پہنچانے کا سہولت کار بھی تھا، دہشت گرد رفیع اللّٰہ پولیس، لیویز، ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں بھی ملوث تھا۔
دہشت گرد رفیع اللّٰہ میجر نعیم، انسپکٹر کبیر پر حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا، کچلاک کے باز محمد، ملک حاجی گلاب پر حملوں کا بھی ماسٹر مائنڈ تھا۔
دہشت گرد رفیع اللّٰہ کچلاک بینک ڈکیتی اور چمن میں ایف سی حملوں کا ماسٹرمائنڈ تھا۔
Comments are closed.