اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کا موضوع حساس ہے، اس حوالے سے تمام سرگرمیاں پاکستان کے آئین کے مطابق جاری ہیں۔
عاصم افتخار احمد نے کہاکہ احسان اللہ احسان کے انتخابات میں حصہ لینے یا نہ لینے پر تبصرہ نہیں کر سکتا،بھارت کی عوام کی سوچ، آواز اور نظریات پر پابندی جبر کی عکاسی ہے،آزادی اظہار رائے کے محافظوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بھارتی اقدامات کا نوٹس لیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارتی ناظم الامور کو طلب کرکے پاکستانی سفارتخانوں کے اکاونٹس کی بھارتی بندش پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ہے، بھارت کی عوام کی سوچ، آواز اور نظریات پر پابندی جبر کی عکاسی ہے اس حوالے سے بین الاقوامی اداروں کی جانب سے ایک پٹیشن بھی فائل کی گئی ہے۔
Comments are closed.