کالعدم تحریک لبیک پاکستان نے پابندی کے خلاف حکومت کو درخواست دے دی۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق کالعدم ٹی ایل پی نے حکومت کو پابندی کے خلاف درخواست دے دی ہے۔ درخواست کا جائزہ لینے کے لیے کل وزارت داخلہ میں اجلاس بھی طلب کرلیا گیا۔
کالعدم ٹی ایل پی قیادت نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ہمارا دہشت گردی سےکوئی تعلق نہیں۔ تحریک لبیک الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہے۔ پابندی کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔
سیکریٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر جائزہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے نجی نیوز ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 20 دن کے اندر اپیل کا حق ہوتا ہے جو ٹی ایل پی نے استعمال کیا ہے۔ امید ہے کل وزارت داخلہ اجلاس میں اس حوالے سے کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔
شیخ رشید نے کہا کہ کمیٹی ٹی ایل پی کا مؤقف سنے گی۔ فیصلہ 90 دن کے اندر کرنا ہوتا ہے۔ امید ہے فیصلہ جلدی ہو جائے گا۔
Comments are closed.