کالعدم جماعت الاحرار کا بدنام زمانہ سرغنہ محمد عرف مست ملنگ افغانستان میں مارا گیا۔
ذرائع کے مطابق کالعدم جماعت کا سرغنہ افغانستان کے علاقے پکتیکا میں ہلاک ہوا ہے۔
محمد عرف مست ملنگ کی ہلاکت سے متعلق مزید تفصیل تاحال سامنے نہیں آئی ہے۔
اس سے قبل اپر کوہستان میں دیامر بھاشا ڈیم کی سائٹ پر کام کرنے والے چینی باشندوں پر دہشت گرد حملےکا ماسٹر مائنڈ طارق بھی افغانستان میں مارا گیا تھا۔
2021 کے اس واقعے میں دیامر بھاشا ڈیم کی سائٹ پر کام کرنے والے 9 چینی باشندوں سمیت 12 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
افغان میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹی ٹی پی کا سرغنہ طارق افغانستان کے صوبے کنڑ میں مارا گیا تھا۔
Comments are closed.