لاڑکانہ کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے کالعدم تنظیم کے گرفتار دہشت گرد یوسف چانڈیو کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کر لیا۔
کالعدم تنظیم کے گرفتار دہشت گرد یوسف چانڈیو کو انسدادِ دہشت گردی کی عدالت لاڑکانہ میں پیش کیا گیا۔
لاڑکانہ کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ملزم کو 3 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
ملزم کو گزشتہ روز ایک تاجر کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
لاڑکانہ پولیس کے مطابق ملزم نے دہشت گردی کی 3 وارداتوں کا اعتراف کر لیا ہے اور اپنے ساتھیوں کی نشاندہی بھی کی ہے۔
Comments are closed.