کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے کارکن وزیر آباد میں موجود اور قیادت کی جانب سے اعلان کے منتظر ہیں۔
گوجرانوالہ شہر اور وزیرآباد میں انٹرنیٹ سروس تاحال بند ہے، جس کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔
انتظامیہ نے حکومت اور کالعدم تنظیم کے معاہدے کے بعد دریائے جہلم کے پل سے کنٹینر ہٹانے شروع کردیے ہیں۔
انتظامیہ نے جی ٹی روڈ سے ملحقہ سڑکوں سے بھی رکاوٹیں ہٹادی ہیں۔
راستے بند ہونے سے کئی روز سے پنجاب کے مختلف شہروں میں نظام زندگی مفلوج رہا۔
دریا چناب کا پُل بند ہونے سے شہری کشتیوں میں سفر کرنے پر مجبور ہوئے۔
ٹریفک پولیس نے راولپنڈی کی سڑکوں سے کنٹینرز ہٹانا شروع کردیے۔
Comments are closed.