بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کالعدم تنظیم کے مظاہرین نے GT روڈ خالی کر دیا

حکومت سے معاہدے کے بعد کالعدم تنظیم ٹی ایل پی کے مظاہرین نے وزیرآباد میں جی ٹی روڈ خالی کر دیا، صفائی کا کام جاری ہے، حکومت اور کالعدم تنظیم ٹی ایل پی کے درمیان معاہدے کے معاملے پر وزیراعظم کی بنائی گئی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس آج لاہور میں ہوگا۔

دھرنے کی وجہ سے گیارہ روز گزر جانے کے باوجود کنٹینرز مالکان، ڈرائیوروں اور عملے کی مشکلات بدستور قائم ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت کمیٹی کے سربراہ وزیر مملکت علی محمد خان کریں گے، اجلاس میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، وفاقی سیکرٹری داخلہ شریک ہوں گے ۔

ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ پنجاب اور کالعدم تنظیم ٹی ایل پی کے نمائندے بھی اسٹیئرنگ کمیٹی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر مملکت علی محمد خان نے اپنے بیان میں بتایا کہ اسٹیئرنگ کمیٹی کا آج دوسرا اجلاس لاہور میں ہوگا۔

کمیٹی کے سربراہ علی محمد خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں معاملے کے مل جل کر حل میں کوشاں ہے اور ملک میں امن و استحکام کے لیےمعاہدہ پرعمل درآمد کے لیے پُرعزم ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.