حکومت اور کالعدم ٹی ایل پی کےدرمیان معاہدے پر عملدر آمد جاری ہے، اڈیالہ جیل سے کالعدم تنظیم کے مزید 82 کارکنوں کو رہا کر دیا گیا۔
حکومت اور کالعدم ٹی ایل پی کےدرمیان معاہدے پر عملدر آمد کرتے ہوئے اڈیالہ جیل سے مزید 82 کارکنوں کو رہا کیا گیا جبکہ گزشتہ روز بھی 50 کارکنوں کو رہا کیا گیا تھا۔
دوسری جانب چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ آج کالعدم ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کی نظر بندی کے معاملے کی سماعت کرے گا۔
پنجاب حکومت کی جانب سے سعد رضوی کی نظربندی کے خلاف دائر درخواست واپس لئے جانے کا امکان ہے۔
Comments are closed.