حکومت پنجاب نے کہا ہے کہ کالعدم تنظیم (ٹی ایل پی) کے احتجاج سے معیشت کو اربوں روپے کا نقصان ہورہا ہے۔
ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور کے مطابق محتاط اندازے کے مطابق اس سال دھرنے سے ایک تا پونے 4 ارب کا نقصان ہوچکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کالعدم تنظیم کے 2017ء سے اب تک کے احتجاج سے حکومت کو 35 ارب سے زائد کا نقصان پہنچ چکا ہے۔
حسان خاور نے یہ بھی کہا کہ یہ نقصان سرکاری و نجی املاک کی توڑ پھوڑ اور کاروباری سرگرمیاں معطل ہونے سے ہوا۔
اُن کا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیم کے مسلح افراد کی فائرنگ سے اب تک ڈیوٹی پر موجود 4 اہلکار شہید ہوچکے ہیں۔
ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ ان شہدا کا قصور صرف عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ڈیوٹی پر موجود ہونا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی پر موجود ڈھائی 100 سے زیادہ پولیس اہلکار زخمی ہوچکے ہیں، میں پوچھتا ہوں اس سب کا قصور وار کون ہے؟
Comments are closed.