کالعدم تنظیم کے مظاہرین نے اپنا رخ وزیر آباد کی طرف کرلیا، وزیر آباد جانے والے تمام راستے بند کر دیے گئے اوجھلہ نہر اور شہر کا داخلی دروازہ کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا، چناب پل پر رکاوٹیں رکھ دی گئیں، اطراف میں خندقیں بھی کھود دی گئی ہیں۔
وزیر آباد سے سیالکوٹ اور گوجرانوالہ جانے والے راستے بھی رکاوٹیں لگاکر بند کردیے گئے۔
گوجرانوالہ میں جی ٹی روڈ پر کچرا ہی کچرا ہے، جہاں صفائی کا کام جاری ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ ملکی مفاد کے منافی سرگرمیوں کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی، عوام کے روز مرہ معمولات میں کسی کو خلل نہیں ڈالنے دیں گے۔
لاہور میں شاہدرہ چوک اور روڈ بلاک کرنے پر 23 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کا کہنا ہے کہ غنڈہ گردی اور تاجروں کو دھمکانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔
Comments are closed.